25 جولائی 2012 - 19:30

بحرین کی ایک عدالت نے آل خلیفہ کی حکومت کی ظالمانہ سیاست کے تحت سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کا الزام لگا کر ایک بحرینی خاتون کو ایک مہینہ کی قید سنائی ہے۔

ابنا: بحرین کی عدالت نے اپنے ایک حکم میں بحرینی خاتون"لیلی عیسی" پربے بنیاد الزام لگا کرایک مہینہ کی قید کا حکم لگایا ہے۔آل خلیفہ کی فورسز نے لیلی عیسی کہ جوتین بیٹوں کی ماں ہیں کو دو ہفتہ پہلے ایک چیک پوسٹ پرگرفتارکرلیا تھا۔دوسری جانب بحرین کی جمعیت الوفاق نے "لیلی عیسی" اورفخریہ احمد" کی فی الفوررہائی کامطالبہ کیا ہے کہ جنہں سیاسی وجوہات کی بنا پرقید کر لیا گیا تھا۔الوفاق نے مزید کہا ہے کہ بحرین میں خواتین ، انقلابی سرگرمیوں میں برابرکی شریک ہیں اسی وجہ سے آل خلیفہ کی حکومت ان سے انتقام لینے کے لیے انہیں گرفتارکرلیا ہے اوران پرظلم وستم جاری رکھے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ بحرین کی خواتین پربہت زیادہ ظلم وستم کیا جارہا ہے اور۱۴فروری۲۰۱۱ء سے انقلاب کے آغاز سے لے کر اب تک بحرین کی خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ اس حرکت میں حصہ لیا ہے۔

.......

/169